الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس سے متعلق اعتراضات جمع 

الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس سے متعلق اعتراضات جمع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کی چھان بین سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے وکیل نے سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس سے متعلق اعتراضات جمع کرادیئے ہیں۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ آئندہ سماعت پر سیاسی جماعتوں کی اکاونٹس سے متعلق اعتراضات پر دلائل دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔تحریک انصاف نے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سمیت 18 جماعتوں کی اکاونٹس کی چھان بین کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
اعتراضات 

مزید :

صفحہ آخر -