وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، زرتاج گل

   وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، زرتاج گل

  

اسلام آباد (آئی این پی)وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دینے کیلئے پرعزم ہیں،کلین گرین انڈیکس انکریمنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ماحولیاتی آلودگی پر بات کرتے ہیں، ہم نے 10بلین ٹری منصوبہ شروع کیا،324ملین پودے لگا چکے ہیں، اتنے ہی مزید لگائے جائیں گے، موسم کے آخر تک ہم ایک ارب درخت لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 85ہزار نوکریاں دے چکے ہیں، آنے والے چار سالوں میں دس لاکھ نوکریاں دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ 

زرتاج گل

مزید :

صفحہ آخر -