(ن) لیگ کا پاک فوج کے خلاف کوئی بیانیہ نہیں، احسن اقبال
اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانیہ اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے (ن)لیگ کا پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔پیر کو نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت میں لوگوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا گوارہ نہیں کرتے، حکومت نے جو محاذ آرائی پیدا کی ہے وہ دن بدن پاکستان کی سیاست کو تباہ کررہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اور کبھی بھی مذہب کارڈ استعمال نہیں کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے کوئی نہیں چاہتا کہ ملک غیرمستحکم ہو۔ احسن اقبال نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
احسن اقبال