کورونا کا شکار کریسنٹ ماڈل سکول کی پرنسپل صوبیہ لودھی انتقال کرگئیں 

کورونا کا شکار کریسنٹ ماڈل سکول کی پرنسپل صوبیہ لودھی انتقال کرگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(لیڈی رپورٹر) کریسنٹ ماڈل سکول کی پرنسپل صوبیہ لودھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں، جبکہ ہیڈ مسٹریس صوفیہ قادر نے بھی طبیعت ناساز ہونے پر سکول سے چھٹی لے لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکول کے مزید سٹاف میں بھی کورونا کی علامات سامنے آئی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے کریسنٹ ماڈل سکول میں تاحال کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔
انتقال

مزید :

صفحہ آخر -