بغیر اجازت احتجاج پر اب درج ہوگامقدمہ،عائد کیا جائیگاجرمانہ 

  بغیر اجازت احتجاج پر اب درج ہوگامقدمہ،عائد کیا جائیگاجرمانہ 

  

لاہور(آئی این پی)شہر میں احتجاج کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، احتجاج اور روڈ بلاک کرنیوالوں کیخلاف مقدمات کیساتھ ساتھ بھاری جرما نے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس ضمن میں قانون سازی کا مسودہ پنجاب اسمبلی کو بھجوایا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اپریشنز کی جا نب سے مسودے کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مال روڈ کو ریڈ زون قرار دیئے جانے کے باوجود مال روڈ پر احتجاج کرنیو ا لے کم نہ ہوئے اس حوالے سے اب اینٹی رائٹ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس میں اجازت کے بغیر احتجاج کرنیوالوں کیخلاف شہر بھر میں کسی جگہ بھی کاروائی کی جا سکے گی۔ڈی آئی جی اپریشنز کا کہنا تھا احتجاج کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے علاوہ بھاری جرما نے عائد کئے جا ئیں گے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا پولیس نے نئے قانون کے نفاذ کیلئے تیاری شروع کردی ہے جبکہ اینٹی رائیٹ ایکٹ کے نئے قانون کے تحت بلا اجازت احتجاج کرنیوالوں کو بھا ر ی جرمانے کئے جائیں گے۔ انٹی رائیٹ ایکٹ منظوری کیلئے جلد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

بغیر اجازت احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -