پمز میں 90کروڑ مالیت کی ادویات جعلی رسیدوں پر دینے کا انکشاف

پمز میں 90کروڑ مالیت کی ادویات جعلی رسیدوں پر دینے کا انکشاف

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (پمز) میں 89کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کی ادویات جعلی رسیدوں پر جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ادویا ت کی خریداری میں بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 2016-18تک پمز میں 89کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ادویات خریدی اور جاری کی گئیں۔ مریضوں کو ادویات دینے سے متعلق ایک بھی رسید کسی ڈاکٹر نے جاری نہیں کی۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ریکارڈ میں کچھ جعلی رسیدیں موجود ہیں۔ رسیدوں پر مریضوں کے نام اور نمبر، ڈاکٹر کے دستخط اور مہر موجود ہی نہیں ہیں،رپورٹ کے مطابق پمز انتظامیہ نے مبینہ بے ضابطگی سے متعلق جواب دینا بھی گوارہ نہ کیا۔ آڈیٹر جنرل آفس نے ذمہ داران کیخلاف انکوائری کی سفارش کی ہے۔

جعلی رسیدیں 

مزید :

صفحہ آخر -