فرینڈز الائنس گروپ ڈی ایچ اے لاہور کا اجلاس،گروپ کی بہتری کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال

  فرینڈز الائنس گروپ ڈی ایچ اے لاہور کا اجلاس،گروپ کی بہتری کیلئے تجاویز پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)فرینڈز الائنس گروپ ڈی ایچ اے لاہور کی ماہانہ میٹنگ ڈیفنس کلب فیز4میں منعقد ہوئی جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسولؐ مقبول سے شروع ہوا،میٹنگ کے ایجنڈے کے مطابق فرینڈز بزنس کو ممبران کے درمیان کیسے بڑھایا جائے اور مزید بہتری کیلئے تجاویز شرکاء کی طرف سے دی گئیں اور ایسوسی ایشن کی کارکردگی کے علاوہ گروپ میں نئے ممبران کو خوش آمدید کیا گیا،ان کی رجسٹریشن کیلئے شرکاء سے اپروول بھی لی گئی بعد میں 2020ء میں اے جی ایم آنیوالی کے متعلق گفتگو کی گئی،اس عہد کیساتھ کرانیوالے الیکشن میں بھر پور حصہ لیا جائے گا،فرینڈز گروپ کے صدر سابق سیکرٹری ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد محمود چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے جی ایم کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن آئینی ترمیم کے حوالے سے اجلاس سے پہلے تمام رجسٹرڈ ڈیلرز اور گروپوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔
فرینڈز الائنس گروپ

مزید :

صفحہ آخر -