اے این ایف کی کارروائی،ڈیڑھ ارب روپے کی منشیات برآمد، 4ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائی،ڈیڑھ ارب روپے کی منشیات برآمد، 4ملزمان گرفتار

  

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس نے کوہاٹ روڈ پشاور میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 1722 کلو گرام منشیات سیب کے پیکٹس میں چھپائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان خیال شاہ، خیال محمد، عطااللہ اور احسان اللہ کو گرفتار بھی کر لیا۔اے این ایف ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں منشیات کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے ہے۔

منشیات

مزید :

صفحہ آخر -