سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس176.15پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 20پیسے سستا، سونا 350روپے تولہ مہنگا

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس176.15پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 20پیسے سستا، سونا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 40100پوائنٹس سے بڑھ کر40300پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 75کھرب روپے سے تجاو ز کرگیا جبکہ 59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے پیٹرولیم،فوڈز،توانائی اور شپنگ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40492پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس پیر کی بلند حد کو برقرار نہ رکھا سکا مگر کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 176.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40164.02پوائنٹس سے بڑھ کر 40340.17پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 61.69پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16934.86پوائنٹس سے بڑھ کر 16996.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28471.79پوائنٹس سے بڑھ کر 28567.79پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب73کروڑ60لاکھ98ہزار36روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب 88ارب 72کروڑ7لاکھ 96ہزار492روپے سے بڑھ کر 75کھرب11ارب 45کروڑ68لاکھ 94ہزار528روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 7ارب روپے مالیت کے 31کروڑ95لاکھ 63ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 7ارب رپے مالیت کے 25کروڑ42لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 233کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،140میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 5کروڑ36لاکھ،پاک انٹر نیشنل بلک 3کروڑ66لاکھ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ67لاکھ،کوہ نور اسپیننگ 2کروڑ56لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ86لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 33.08روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 773.09روپے ہو گئی اسی طرح 33.02روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1324.76روپے پر جا پہنچی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 30.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1620.00روپے ہو گئی جبکہ 27.80روپے کی کمی سے انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت کم ہو کر 550.00روپے پر آ گئی۔انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر20پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 162.40روپے سے کم ہو کر162.20روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے کم ہو کر162.40روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 162.70روپے سے کم ہو کر162.40روپے اور قیمت فروخت163روپے سے کم ہو کر162.70روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے بڑھ کر189.60روپے اور قیمت فروخت191روپے سے بڑھ کر191.60روپے پر جا پہنچی جبکہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 209روپے سے بڑھ کر209.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے بڑھ کر211.50روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 12ڈالرز کا اضافہ ہواجس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1912ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت350روپے اضافے سے1لاکھ16ہزاراور دس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافے سے 99ہزار451روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1260روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -