امریکی خاتون کی درخواست پر اسلام  آباد ہائی کورٹ نے رحمان ملک سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے 

  امریکی خاتون کی درخواست پر اسلام  آباد ہائی کورٹ نے رحمان ملک سمیت دیگر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے رحمان ملک سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ پیر کو سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے وکیل عمران فیروز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا کیا فیصلہ آیا ہے؟۔وکیل عمران فیروز نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کرا دوں گا۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
امریکی خاتون 

مزید :

صفحہ آخر -