کشمیر میں بھارتی دہشتگردی پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی شرمناک ہے: گورنر سندھ 

  کشمیر میں بھارتی دہشتگردی پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی شرمناک ہے: ...

  

 لاہو(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیر میں بدتر ین بھارتی دہشت گردی پر اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کی خاموشی شر مناک ہے،نریندر مودی آرایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے اب کشمیر یوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے،ابتک 95ہزار سے زائد کشمیری بھارتی دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں۔گزشتہ روزیہاں کشمیر کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کوئی شک نہیں بھارتی افواج کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے اور بے گناہ کشمیر یوں کا قتل عام کر کے انکی نسل کشی کر رہی ہے اورہزاروں کشمیر یوں کو بے گناہ قید بھی کر رکھا ہے اور ابتک 95ہزار سے زائد کشمیری بھارتی دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں اور7ہزار147سے زائد افراد کو بھارتی افواج سمیت دیگر ادراوں نے اپنی حراست کے دوران قتل کر دیا ہے۔ کشمیر پاکستان کی آج بھی شہ رگ ہے اور وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر دنیا میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔وقت آچکا ہے کہ دنیا بھارتی دہشت گردی پر خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر نے کی بجائے بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں کشمیر کے مسئلہ پر متحد ہیں اور چٹان جیسی مضبوطی کیساتھ اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر یوں کو آزادی ملے گی۔تقریب سے بیر سٹر سلطان محمود نے بھی خطاب کیا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -