طلحہ ہارون حوالگی،بینچ کی تشکیل کامعاملہ چیف جسٹس کوارسال
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ٹائمز سکوائر کے مبینہ ملزم طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی معاملے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بینچ کی تعداد پر سوال اٹھا دیا اور کہاکہ ہائیکورٹ میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،معاملے پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا جانا چاہیے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس چھٹی کی استدعا پر عدالت نے تین رکنی بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا_ سٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی حوالگی کا ریکارڈ طلب کیا تھا_ گزشتہ سماعت پر عدالت نے امریکہ کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کے معائدے کی تفصیل بھی طلب کی تھی۔
طلحہ ہارون