اپوزیشن کو کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا، کوئٹہ جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے: شیخ رشید
راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کوئٹہ میں جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے اپوزیشن کو یوں کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا مولانا کہتے ہیں نئے الیکشن کرائے جائیں، بلاول بھٹو کہتے ہیں قومی حکومت بنائی جائے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بیرونی دباؤ کے ساتھ پاکستان کے اندر بھی خلفشار پیدا کیا جارہا ہے سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ بہت مہنگائی ہے ایک سیٹ کا وزیر ہوں مگر عمران خان میری بات سنتا ہے دو ماہ میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہو جائے گا وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اسطرح لوٹا گیا کہ مہنگائی دو سال سے ہمارے کھاتے پڑ گئی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد ہم بھی کچھ کریں گے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہاکہ مارچ میں سینیٹ میں اکثریت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔
شیخ رشید