پنجاب کے 2400سکول بنیادی سہولتوں سے محروم، سرکاری دستاویزات میں انکشاف
لاہور(آئی این پی) پنجاب کے 4ہزار 200اسکولز کا بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کے 52ہزار سکولوں میں سے ایک ہزار 200سکولز میں بجلی کی کنکشن ہی نہیں ہیں جبکہ 3فیصد سکول چار دیواری سے محروم ہیں۔ پنجاب کے ایک فیصد سرکاری سکولز جن کی تعداد 500سے زائد ہے وہ صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ 500سے زائد سکولوں میں ٹوائلٹ نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سکولوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے 31اکتوبر کو دوبارہ سکول شماری کی جائے گی۔ محکمہ سکولز کے مطابق سکولوں کے سروے کے دوران والدین کی ماہانہ آمدن، بچوں کا ب فارم، اساتذہ کی تربیت اور دیگر ڈیٹا دکھایا جائے گا جبکہ پنجاب کے 11اضلاع میں ماڈل سکولز بنائے جا رہے ہیں جن میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سکولز