ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل، قیمتی سامان لے گئے 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات موبائل، قیمتی سامان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق  رائے ونڈ میں 1 ہی رات میں نامعلوم چوروں نے ایک ہی وقت میں 3 گھروں کا صفایا کر دیا نامعلوم چور عابد علی نامی شہری کے گھر سے 8 تولے سونا اور 25 ہزار روپے کی نقدی، سہیل عارف نامی شہری کے گھر سے 2 لاکھ روپے کی نقدی اور عبدالحمید نامی شہری کے گھر سے 70 تولے سونا اور 68 ہزار روپے کی نقدی چرا کر فرار ہوئے ہیں جنوبی چھاونی کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ذوہیب سے5لاکھ 10 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے تبسم سے 3لاکھ 45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے مقبول سے گن پوائنٹ ہر 4لاکھ 80ہزار کی نقدی لوٹ لیے.اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عدنان سے اسلحہ کے زور پر2لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مصری شاہ میں ڈاکوؤں نے میاں علی سے 2لاکھ نقدی، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا مناواں میں ڈاکوؤں نے سرور سے2 لاکھ 45ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے صدیق سے 1 لاکھ 22ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ شاہدرہ،راوی روڈ،مصطفی ٹاون  نصیرآباد اور گلشن راوی کے علاقے سے گاڑیاں اور لٹن روڈ۔اسلام پورہ، غازی آباد،لوئر مال،بادامی باغ، گوالمنڈی، شمالی چھاونی،باغبانپورہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
 گئیں گا

مزید :

صفحہ آخر -