مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی

  مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر مین بلیوارڈ گلبرگ روڈ پر ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات رہی، ٹریفک ایڈوائزری پلان کے مطابق لاہور سنٹر سے جانب حفیظ سنٹر تک کا انٹرسیکشن اور چین ون چوک سے جانب حفیظ سنٹر بھی عام ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا، جبکہ صدیق ٹریڈ سنٹر سے جانب لبرٹی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ حالی روڈ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہی اور لبرٹی سے جانب صدیق ٹریڈ سنٹر جانے والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جارہا۔ لاہور سنٹر یو ٹرن پر لوڈ بڑھنے سے کلمہ چوک انڈرپاس کو بند کئے رکھا۔ لوڈ کم ہونے پر کلمہ انڈرپاس کو دوبارہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سے لمحہ بہ لمحہ متبادل روٹس بارے آگاہی فراہم کی جاتی رہی۔ شہریوں کو مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے بارے سوشل و الیکٹرانک میڈیا پر پیغامات بھی نشر کئے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -