مغل پورہ، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی 

  مغل پورہ، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کر ائم رپو رٹر) مغل پورہ کے رہائشی منور نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شخص کو قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا ہے مغل پورہ پولیس نے مقتول جمیل کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص قا سم  کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ملزمان اور مقتول کے درمیان لین دین کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے  ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -