وہاڑی میں ذخیرہ کردہ 475ٹن چینی، 30ہزارکلو گھی ضبط

وہاڑی میں ذخیرہ کردہ 475ٹن چینی، 30ہزارکلو گھی ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اشیا کی دستیابی و مہنگائی میں کمی کیلئے کارروائی،475ٹن چینی اور 30ہزار کلو گھی ضبط کر لیا گیا۔نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ایک کارروائی کے دوران 475ٹن چینی اور 30ہزا ر کلو گھی برآمد کیا گیا، جس کو ضبط کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان زیرصدارت مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کاجائزہ اجلاس ہوا، جس میں مہنگا ئی میں کمی اور اشیا کی دستیابی کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران انتظامیہ نے 27ہزار چھاپے مار ے، جس میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 818مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائی کے دوران گوداموں کے مالک گرفتارکیے جائیں، ملازمین کو کسی صورت تنگ نہ کیا جائے۔
چینی گھی ضبط

مزید :

صفحہ آخر -