میری گاڑی میں 15کلوہیروئن ڈالی میں ان پر 30کلو ڈالوں گا،رانا ثنا اللہ

 میری گاڑی میں 15کلوہیروئن ڈالی میں ان پر 30کلو ڈالوں گا،رانا ثنا اللہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میری گاڑی میں 15کلو ہیروئن ڈالی گئی،میں ان کی گاڑی میں 30کلو ہیروئن ڈالو ں گا۔نجی نیوز چینل سما کے پروگرام میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجھ پر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنا یا گیا،میں چیلنج کرتا ہوں حکومت کمیشن بنائے تو پتہ چل جائے گا۔رانا ثنا اللہ کی بات پر تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ دھمکیاں دینے پر اتر اے،اگر آپ 30کلو ہیروئن ہم پر ڈالیں گے تو اس کا مطلب کہ آپ کے پاس ہیروئن موجود ہے اس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جہاں سے مجھ پر ہیروئن ڈالی گئی وہاں کئی من ہیروئن موجود ہے۔

رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ آخر -