مریم نے نوازشریف  کو صفدرکی گرفتاری  سے متعلق آگاہ کردیا

   مریم نے نوازشریف  کو صفدرکی گرفتاری  سے متعلق آگاہ کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کو محمد صفدرکی گرفتاری سے متعلق آگاہ کردیا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی اورن لیگ میں رابطے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم صفدر کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں مریم نواز نے نواز شریف کو محمد صفدر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔محمد صفدرکی گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں رابطے کاامکان ہے جبکہ پی ڈی ایم نے جلد حقائق سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی۔دوسری جانب مریم نواز کی شاہد خاقان، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل ودیگر سے مشاورت جاری ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت کرائی جائے یا صورتحال کا سامنا کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -