پولیس نے صفدر کی گرفتاری سے متعلق اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

پولیس نے صفدر کی گرفتاری سے متعلق اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے متعلق اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا، ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کارروائی قانون کے مطابق کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری سے متعلق اپناٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا،ٹوئٹ 35 منٹ بعد ڈیلیٹ کیا گیا، ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف کارروائی قانون کے مطابق کی گئی، سندھ پولیس کی جانب سے پہلی مرتبہ ٹوئٹر پر خبرجاری کی گئی تھی۔اس سے قبل وزیراعلی ہاؤس میں کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری پر اہم اجلاس ہوا تھا، جس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، پراسیکیوٹرجنرل،سیکریٹری قانون شریک تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کیپٹن(ر)صفدر کے کیس پربریفنگ لی اور قانون کے مطابق کارروائی کیلئے افسران کو احکامات جاری کئے اور کہا وزیراعلی ہاؤس میں میٹنگ پر ترجمان اپنا موقف نہیں دے رہے۔

مزید :

صفحہ آخر -