فیصل بینک نے بینکا تکافل کی پراڈکٹس کا اجراکردیا
کراچی(پ ر) فیصل بینک نے فیصل بینک صارفین کیلئے زندگی اور صحت کے شعبے کا احاطہ کرتی نئی پراڈکٹس کا اجرا کرنے کیلئے اپنے ایک بینکا تکافل شراکت دار کی حیثیت سے فیصل ہاؤس کراچی میں آئی جی آئی لائف کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔آئی جی آئی ونڈو تکافل آپریشنز فیصل بینک لمیٹیڈ کے سیلز چینل کے ذریعے 'ویٹیلٹی' کے فوائد کے اضافے کے ساتھ اپنی منفرد تکافل پراڈکٹس کی وسیع ریینج کی پیشکش کرے گا۔دستخط کی تقریب میں فیصل بینک لمیٹیڈ کے ریٹیل بینکنگ کے ہیڈ طاہر یعقوب بھٹی، اور آئی جی آئی لائف ونڈو آپریشنز کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی ندیم نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر یعقوب بھٹی نے کہا کہ اس شراکت داری کے طفیل ہم اپنی بینکا تکافل پراڈکٹس کی فہرست کو مزید وسیع کر سکیں گے اور اپنے صارفین کو زندگی اور صحت کی انشورنس کے منفرد حل سے مستفید ہونے کے مواقعوں کی پیشکش کر سکیں گے۔علی ندیم نے اس تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری دونوں کمپنیوں کے باہمی تعاون کے عمل کو مزید قوت فراہم کرنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ ہمارے فیصل بینک کے صارفین تک منفرد طرز زندگی پر مبنی ویٹیلٹی کے فوائد کی نمائش کر سکیں گے۔ ہم اپنے مشترکہ کاروبار کی ترقی کے لیے فیصل بینک کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔