پاکستان میں ٹک ٹاک کی  بحالی پر خوش ہے،ترجمان 

  پاکستان میں ٹک ٹاک کی  بحالی پر خوش ہے،ترجمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے، نتیجہ خیز مزاکرات جاری رکھنے کے لئے ہم، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے عزم کو سراہتے ہیں اور پاکستانی صارفین کے ڈیجیٹل تجربات کو بہتر بنانے کی موثر کاوشوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ٹک ٹاک ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور ہم اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے علاوہ جہاں بھی یہ ایپلی کیشن دستیاب ہے، ان تمام ممالک کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔یہ تما م اقدامات، معاشرے میں محفوظ اور مثبت آن لائن سہولیات کو فروغ دینے کیلئے اٹھائے گئے ہیں، اور یہ ہماری پیشہ ورانہ  ذمہ داریوں کے نہایت اہم ستون ہیں۔اس کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں اورپرجوش کارکردگی کی بدولت، پورے پاکستان کے گھرانوں میں ایک خوشگوار ماحول پیدا ہوا ہے۔ ٹک ٹاک کی جدید ٹیکنالوجی کے باعث، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل، ان تخلیق کاروں کیلئے بہترین معاشی مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ، اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم پاکستانی افراد کی  آوازوں  اورتخلیقی صلاحیتوں کو  فروغ دیتے ہوئے، پاکستانی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -