داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں محققین کا اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے مختلف یونیورسٹیز سیتعلق رکھنے والے محققین اور نئے پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان کے موثر روابط سے متعلق اجلاس منعقد کیا جس میں مہران انجینئرنگ یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی، آئی بی اے سکھر، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی، عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے نوجوان پی ایچ ڈی فیکلٹی ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کی جبکہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر بھوانی شنکر چوہدری، بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے خصوصی طورپر اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، رجسٹرار ڈاکٹر سید آصف علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر ذیشان علی میمن بھی موجود تھے۔ اجلاس منعقد کرنے کا مقصد تھا کہ مذکورہ تمام یونیورسٹیز کے فیکلٹی ارکان کے درمیان روابط کو بڑھایا جائے، ہائیر ایجوکشن اور عالمی ریسرچ میں ا?گے بڑھانے کیلئے ایک پلیٹ فارم کی فراہمی کیلئے غور و فکر کیا جائے۔