Vmwareنے سیکیورٹی پورٹ فولیو میں جدیدیت متعارف کرادی

Vmwareنے سیکیورٹی پورٹ فولیو میں جدیدیت متعارف کرادی

  

کراچی(پ ر) انٹرپرائز سافٹ ویئر میں صف اول کے جدت کارVmwareنے آج اپنے خصوصی سیکیورٹی پورٹ فولیو میں نئی جدیدیت متعارف کروائی ہے جس سے اسے ڈیجیٹل حقیقت پر مبنی نئی دنیا میں اپنے کاروباروں کو بہتر انداز میں محفوظ بنانے میں مدد ملے گی جو تقسیم شدہ ورک پلیس اور نجی اور سرکاری کلاؤڈ پر مشتمل ہے۔ یہ توسیع شدہ سیکیورٹی پورٹ فولیو سیکیورٹی آپریشنز اور تقسیم شدہ ورک فورس کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرے گا، چیف انفارمیشن سیکرٹری افسران کو اس قابل بنائے گا کہ وہ زیادہ بہتر انداز میں اور بھرپور ذہانت کے ساتھ کسی بھی ایپ، کسی بھی کلاؤڈ، کسی بھی ڈیوائس تک رسائی کو محفوظ بنا سکیں کیونکہ وہ ایک بہتر مستقبل کے لیے کاروبار کو تشکیل دے رہے ہیں۔ VMware کاربن بلیک گلوبل تھریٹ رپورٹ کے مطابق کووڈ-19 کے بعد عالمی سطح پر سائبر خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور سروے کے دوران 91فیصد عالمی سیکیورٹی کے پیشہ ورانہ افراد کا کہنا ہے کہ ملازمین کی جانب سے گھر سے کام شروع کیے جانے کے بعد سے مجموعی سائبر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سروے میں جواب دینے والے 32فیصد افراد کا ماننا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے خطرے میں انہیں واضح خلا نظر آ رہا ہے جبکہ ایک تہائی سے زائد (28فیصد) محسوس کرتے ہیں کہ ایک ریموٹ ورک فورس کو بااختیار بنانے کے لیے انتہائی سنگین اور اہم خلا موجود ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر تقسیم نئے کاروباری ماحول میں کاروباروں کو اپنی سیکیورٹی کے بارے میں ازسرنو سوچنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سائبر حملہ آوروں کے بڑھتے ہوئے دھوکوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں جنہوں نے آرگنائزیشنز سے لوٹ مار، دراندازی اور انہیں درہم برہم کرنے سے کہیں زیادہ بہتر تکنیک اور ہتھکنڈے اپنا لیے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -