عوام پر مالی بوجھ بڑھتاجارہا ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  عوام پر مالی بوجھ بڑھتاجارہا ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (پ ر)امیرجماعت غربااھلحدیث پاکستان رئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے حالیہ ہوشربامہنگائی،اشیا ضرورت کی مصنوعی قلت اور بجلی گیس کے بڑھتے ہوے بلوں پراظہارتشویش کرتے ہوے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں جس تیزی سے بنیادی اشیاء قیمتوں میں ہر روزاضافہ ہورہاہے اس سے ہرشہری پریشان ہے جبکہ حکومت بے حسی لاتعلق ہوگئی ہے مولاناعبدالرحمن سلفی  نے ایک بیان میں کہاکہ آ ئی۔ایم۔ایف کی سخت شرائط کو نافذ کیا جارہاہے جس سے عوام پر مالی بوجھ ناقابل بیان تک بڑھتا جارہاہے  وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ آ ئی۔ایم۔ایف کی شرائط کو من وعن نافذ کرکے بجلی گیس ودیگر میں اضافی کرنے کی سخت پالیسی پر نظر ثانی کریں  اور عوام کو آ ٹا۔چینی۔دودھ۔سبزیاں۔ دالیں۔ دوائیں ودیگر اشیاء  ضرورت میں اضافی کو فی الفور روکنے کیلیے  سرکاری اداروں کی سخت  مانیٹرنگ کریں اور ذخیرہ اندوزی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کریں تاکہ عوام کو کچھ  ریلیف مل سکے

مزید :

صفحہ آخر -