سوئیٹزر لینڈ کی باہمی تعلقات، برطانیہ کی سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہش 

  سوئیٹزر لینڈ کی باہمی تعلقات، برطانیہ کی سکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہش 

  

 راولپنڈی(نیوز ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طر فہ سکیورٹی تعاون بہتر بنانے پر غور کیا گیا،برطانوی چیف آف ڈیفنس نے افغانستان امن عمل کیلئے  پا ک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملا قات میں پاکستان اور برطانیہ کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی چیف آف ڈیفنس جنر ل نکولس نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کی جاری کوششوں اور دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو بھی سراہا۔بعدازاں  آرمی چیف جنرل قمر جا و ید باجوہ سے سو ئیٹزر لینڈ کے سفیر نے ملاقات کی،جسمیں دوطرفہ دلچسپی و علاقائی سلا متی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سوئس سفیر نے خطے میں تنازعات سے بچاوکیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا،ملاقا ت میں دوطرفہ دلچسپی اورعلاقائی سلامتی کے امور پرتباد لہ خیال بھی کیا گیا۔ سوئس سفیر نے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور ان کو مزید توسیع دینے کا اظہارکیا۔

آرمی چیف ملاقات

مزید :

صفحہ اول -