ملک میں کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق، 440نئے مریض رپورٹ، ایران میں ایک ہی دن 337ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ 

ملک میں کورونا سے مزید 5افراد جاں بحق، 440نئے مریض رپورٹ، ایران میں ایک ہی دن ...

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 5افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار 659ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23ہزار 452ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 440نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ27ہزار 91نئے ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں 526مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب ہمسائیہ ملک ایران میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 337 شہریوں کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا سے یومیہ اموات کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ترجمان ایرانی وزارت صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 337 افراد انتقال کرگئے ہیں اور مزید 4 ہزار 251 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ 279 افراد کوروناکے باعث ہلاک ہوئے تھے۔ ایرانی حکام نے خبردارکیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے کورونا پابندیوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں یومیہ اموات 600 تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حکومت نے کیسز بڑھنے پر تہران کے بعد دوسرے بڑے شہروں میں بھی پابندیاں سخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تہران میں اسکول، مساجد، ریستوران، دکانیں اور دیگر عوامی مقامات 3 اکتوبر سے بند ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑگئے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ34 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک اموات 30 ہزار 712 ہوچکی ہیں اورکورونا کی دوسری لہر میں ایرانیوں کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -