انتخابی مہم، بلاول بھٹو زر داری کل گلگت بلتستان پہنچیں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابات برائے 2020 کی الیکشن کمپئن کے سلسلے میں مؤرخہ 21 اکتوبر بروز بدھ کو بلتستان پہنچیں گے، جہاں تقریبا 14 روز بلتستان کے مختلف علاقوں میں قیام کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت جائیں گے، گلگت اور اس سے ملحقہ مختلف علاقوں میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن مہم مؤرخہ 12 نومبر بروز جمعرات تک جاری رہے گی، تقریبا 22 روز پر مشتمل اس انتخابی مہم کے دوران گلگت بلتستان میں گانچھے، اسکردو، غذر، استور، دیامیر، گلگت، ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں مسلسل پریس کانفرنسز، کارنر میٹنگز اور جلسے ہوں گے۔
بلاول بھٹو زر داری