وزیراعظم کا ایک روز ہ دورے پر آج لاہور آمد کا امکان
لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کا ایک روز ہ دورے پر آج (منگل) لاہور آمد کا امکان ہے، وزیر اعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب وزیر اعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبے کے امور سے متعلق مختلف اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم