سینیٹ اجلاس، مشاہد اللہ خان اور اعظم خان سواتی کے درمیا ن تلخ کلامی

  سینیٹ اجلاس، مشاہد اللہ خان اور اعظم خان سواتی کے درمیا ن تلخ کلامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور  وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی کے درمیان سینیٹ اجلاس میں  شدید تلخ کلامی ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے پر سخت الزامات لگائے،  چیئرمین سینیٹ  نے غیر پارلیمانی الفاظ ایوان کی کاروائی سے حذف کر دیئے۔پیرکو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں اپنی تقریر  کے دوران مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ اعظم خان  سواتی کئی بار  کابینہ کے وزیر رہے ہیں یہ بھول جاتے ہیں  سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اعظم خان سواتی کو کہا کہ آپ کسی کو چور بھی نہ کہا کریں آپ امریکہ داخل نہیں  ہو سکتے آپ  اشتہاری ہو، یہ امریکہ کا اشتہاری  ہے یہ جا کر دکھائے،   اس موقع پر اعظم خان سواتی اور  مشاہد اللہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اعظم سواتی نے کہا کہ  اس ملک کوتباہ کرنے والے تم ہو، مشاہد اللہ خان نے کہاکہ تم بھاگے ہوئے ہو، ان کے پاؤں کی نیچے سے زمین سرک چکی ہے، سچ بڑا کڑوا ہوتا ہے، اس موقع پر سینیٹر  راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جو الفاظ نازیبا استعمال کیئے گئے ان کو حذف کیا جائے چیئرمین نے  غیر پارلیمانی الفاظ ایوان کی کاروائی سے حذف کر دیئے۔ 
تلخ کلامی

مزید :

صفحہ اول -