لاہور کے بعد دیگر شہروں میں سستے سہولت بازار لگانے کا منظوری، عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا: عثمان بزدار

    لاہور کے بعد دیگر شہروں میں سستے سہولت بازار لگانے کا منظوری، عوام کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور کے بعدپنجاب کے دیگر شہروں میں سستے سہولت بازارلگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید کو سستے سہولت بازارلگانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے محکمے کو سستے سہولت بازارلگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں اورسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں سستے سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔سستے سہولت بازاروں میں آٹااوردیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پرملیں گی۔سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کی روشنی میں سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوری اقدامات کریں گے اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی سستے سہولت بازار جلد کام شروع کردیں گے۔ سردار عثمان بزدارنے رحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رکن پور میں طالبات سے ناروا سلوک کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے طالبات سے نارواسلوک کی تصویریں وائرل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ذمہ دارٹیچرز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والی ٹیچرزکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔بچیوں سے نارواسلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ سکول کی ہیڈٹیچر (سکینڈری سکول ٹیچر) حمیدہ فاروق اورایلیمنٹری سکول ٹیچر شہلا فاروق کو معطل کرکے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن رحیم یار خان نے دونوں ٹیچرز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ عثمان بزدار نے پابندی کے باوجود لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلبہار کالونی میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -