ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں   کو سکینڈ شفٹ سے روک دیا 

   ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں   کو سکینڈ شفٹ سے روک دیا 

  

لاہور(آئی این پی)محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات کار جاری ہونے کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کو سکینڈ شفٹ لگانے سے روک دیا،جس کے باعث ایک ہزار سے زائد تعداد والے سکولوں میں طلبا کو ہفتہ میں ایک یا دو روز بلایا جانے لگا،بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈبل شفٹ سکول لگانے کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ،اجازت نہ ملنے سے زیادہ تعداد والے سکولوں کو بچوں کو سکول بلوانا انتظامیہ کیلئے درد سر بن گیا۔ذرائع کے مطابق 1000 سے زائد تعداد والیسکولوں میں بچے ہفتہ میں صرف دو روز سکول آتے ہیں۔ڈبل شفٹ سکول کے اوقات کار جاری کرنے کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی نیسکولوں کو سکینڈ شفٹ لگانے کی اجازت نہیں دی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈبل شفٹ سکول کے اوقات کار ایک ہفتہ قبل جاری کیے تھے۔ 

 ایجوکیشن اتھارٹی

مزید :

صفحہ اول -