شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک 

      شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک 

  

  میر علی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر میر علی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں  علیم خان خوشحالی گروپ کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں نے میر علی میں گزشتہ روز ایک رہائشی ملک رئیس کوقتل کیا تھا، مارے گئے دہشت گرد مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -