دوار کا کے غازی وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر انتقال کر گئے

 دوار کا کے غازی وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر انتقال کر گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) 1965کی جنگ کے ہیرو اور دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) اقبال فضل قادر کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1951 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل (ر) اقبال فضل قادر دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس عالمگیر کی کمانڈ کر رہے تھے، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔امیرالبحر کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

قبال فضل قادر 

مزید :

صفحہ اول -