پی ٹی آئی حکومت کا 17ارب ڈالر کا نیا غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف

پی ٹی آئی حکومت کا 17ارب ڈالر کا نیا غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف

  

  کراچی (آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے ستمبر 2018 ء کو بیرونی قرض 96 ارب ڈالر تھے،موجودہ حکومت نے 17 ار ب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا،جس سے 30 جون 2020 ء تک بیرونی قرض کاحجم113 ارب ڈالررہا۔تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آ ف پاکستان نے کہاہے کہ ستمبر 2018 ء کو بیرونی قرض 96 ارب ڈالر تھے،ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالراضافہ ہو ا،30 جون 2019 کو بیرونی قرضوں کاحجم 106 ارب ڈالرتھا۔سٹیٹ بینک کاکہناہے کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے ایک ا ر ب 7 کروڑ ڈالر قرض لیا،کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر لئے گئے،مختلف ممالک سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

نیاقرض 

مزید :

صفحہ اول -