شہری تیار رہیں موسم سرما میں گیس کی قلت کا سامنا ہو گا، عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں جواب 

شہری تیار رہیں موسم سرما میں گیس کی قلت کا سامنا ہو گا، عمر ایوب کا قومی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں پیر کو وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر بتایاہے کہ وزارت انسانی حقوق نے اقوام متحدہ،انسانی حقوق کنونشنزمیں 7معائدوں کی توثیق کی ہے جو کہ مختلف سول،سیاسی حقوق اور معاشی و سماجی تحفظ فراہم کرتے ہیں،دوسری جانب وزارت انسانی حقو ق کی کاوشوں سے زینب الرٹ بل،آئی سی ٹی حقوق معذوراں ایکٹ،کا نفاذ بھی قابل ستائش کارگردگی ہے،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020کا نفاذ،گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ آئی سی ٹی بچوں کو گھریلو مشقت کی ممانعت کے لیے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کیا ہے،انسانی حقوق محنت و اشخاص ایکٹ 2018پرعمل درآمدکر رہی ہے،اسلام آباد میں ٹی او ٹی کا اہتمام کیا گیا،سائبان بحالی،نفسیاتی دیکھ بھال اور تحفظ فراہم کرنا،و دیگر انسانی وسائل نے قوانین کا مسودہ تیار کیا ہے جو کہ پاکستان کے تمام شہریوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ میں معاون ہونگے،ا ن قوانین میں تشدد،تحویل میں موت اور تحویل میں زنا بالجبر،عیسائی نکاح اور طلاق بل،آئی سی ٹی گھریلو تشدد اور بزرگ شہری بل شامل ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ پاکستان ایران سے تعلقات اور ہونیوالی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،امریکہ اور بعض عراقی ملیشاؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دور کرنے اور خطہ کو تنازع سے بچانے کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعہ تنازعات اور اختلافات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دینا ہے۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے تحریری طور پر بتایا کہ گیس کے گھریلو کنکشن میرٹ کی بنیاد پر دئیے جا رہے ہیں،مالی سال 2013-2008کے دوران حکومت کی جانب این اے 58کے مختلف علاقوں میں کل چھ اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے،موسم سرما میں گیس کی طلب و رسد میں متوقع خلا کے باعث گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔جبکہ گیس کے ملکی ذخائر مسلسل کم ہو رہے ہیں۔گزشتہ پانچ سالوں میں تیل و گیس کے ذخائر کی کل 90دریافتیں کی گئیں۔
گیس قلت 

مزید :

صفحہ اول -