عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،جمعیت اہلحدیث

  عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں،جمعیت اہلحدیث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رستم(نمائندہ پاکستان)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الہی ظہیر نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے مشترکہ طور پر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرینگے، ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیاگیا لیکن مجرموں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لانے کی بجائے انہیں ملک سے باہر فرار کرایا گیا، یہ کیسی مدینہ ریاست ہے صحابہ کرام کو گالیاں دینے پر حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتی، گستاخ رسول اور گستاخ صحابہ کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ختم نبوت کانفرنس کے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی امیر مولانا روح اللہ توحیدی، شیخ عبدالبصیر المدنی، شیخ عمر بن عبد العزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں وزیراعظم اور دیگر سلیکٹیڈ کابینہ کے بارے میں چند جملے بولے گئے تو حکومت فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنا پروگرام منعقد کیا اور اپوزیشن کو گالیاں دینا شروع کر دی، اگر حکومت نبی اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی پر ایسا فوری ایکشن لیتا تو کسی کی جرات نہ ہوتی کہ پاکیزہ ہستیوں پر بھونگتے، مدینہ ریاست کے دعویدار ملک میں صحابہ کرام کی شان گستاخانہ جسارتوں کو روکنے اور ملک و ملت کو انتشار سے بچانے کیلئے فوری طور پر قانون سازی کریں کہ آئندہ کوئی بھی غیر مسلم آخری نبی اور صحابہ کی شان میں گستاخی نہ کرے تحریک ختم نبوت کے دوران تمام جماعتوں نے مل کر قربانیاں دیں اور ختم نبوت تحریک کو کامیابی سے سے ہمکنار کیا اس طرح سب مل کر اس عقیدے کا ہر طریقے سے تحفظ یقینی بنائینگے۔