پنجاب حکومت حفیظ سینٹر کے تاجروں کو قرض فراہم کرے، ویمن چیمبر

پنجاب حکومت حفیظ سینٹر کے تاجروں کو قرض فراہم کرے، ویمن چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ویمن چیمبر آف کامرس لاہور ڈویژن نہایت سوگ کی کیفیت میں ہے، کاروباری خواتین تاجران حفیظ سنٹر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوردعا گو ہیں کہ رب کریم حفیظ سنٹر کے متاثرین تاجر ان کو صبر عطا فرما اور اپنے خزانے غائب سے ان کی مدد فرما ئے۔ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر فائزہ نبیل، سابق صدور ڈاکٹر شہلاجاوید، قیصرہ شیخ، شازیہ سلیمان اور فائزہ امجد،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ حفیظ سنٹرکے دکانداروں کی مالی مدد کی جائے جبکہ کاروبار کو جاری کر نے کے لیے کم مارک اپ پر قرضہ جات اور ریلیف دے۔انہوں نے کہا کہ جن محکموں کی غلطی کی وجہ سے تاجران کا کروڑوں اربوں روپے کا نقصان ہوا ان کے خلاف قانونی و محکمانہ چارہ جوئی کی جائے۔
 ویمن چیمبر

مزید :

صفحہ اول -