اے سی بٹ خیلہ سہیل  احمد کا ڈی ایچ کیو کا دورہ

اے سی بٹ خیلہ سہیل  احمد کا ڈی ایچ کیو کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد نے ڈسٹرکٹ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔مریضوں کو دیے جانے والے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مفت ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے بٹ خیلہ بازار کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے جاکر دکانداروں کو زیادہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے ان سے بھی جرمانہ وصول کیا۔انہوں نے مختلف شاپنگ مالز،شادی ہالوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے ایک قصائی کی دکان کوسیل کردیاگیا۔