نواز شریف کی طلبی کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع، لندک کے اخبارات میں شائع کرنے کی حکومتی درخواست مسترد

    نواز شریف کی طلبی کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع، لندک کے اخبارات میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نیوزایجنسیاں) قائد مسلم لیگ (ن)، سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے کیلئے اخبارات میں شتہارات لگا دئیے گئے، جن میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 6جولائی 2018ء کو 10سال قید اور 8 ملین پانڈز جرمانے کی سزا سنائی گئی، انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیا گیا،تاہم 19ستمبر 2018ء کو ان کی سزا معطل ہوئی تو وہ جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل زیر سماعت ہے، دوران سماعت نواز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند تھے، حاضری یقینی بنانے کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جسکی تعمیل نہ ہو سکی، نواز شریف 24نومبر کو عدالت میں پیش ہوں،اسی طرح العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7سال قید اور 1.5 ار ب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی، سزا معطلی و ضمانت کے بعد ا پیلوں پر سماعت کی پیروی کے لئے نواز شریف پیش نہیں ہوئے، ان کے وارنٹس جاری کئے گئے جن کی تعمیل نہیں ہو سکی، عدالت رپورٹس سے مطمئن ہے کہ نواز شریف مفرور ہیں، جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے خود کو چھپا رہے ہیں، انہیں بذریعہ اشتہار طلب کیا جاتا ہے وہ 24 نومبر کو عدا لت میں پیش ہوں۔ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کا اشتہار لندن کے اخبارات میں شائع کرنیکی درخوا ست مسترد کر دی۔ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کیلئے اشتہار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاق کی جانب سے دائر کردہ درخوا ست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کی عدالت طلبی کے اشتہار لندن کے دو اخبارا ت میں شائع کیے جائیں، تاہم عدالت نے نواز شریف کی طلبی کے اشتہار لندن کے 2اخبارات میں شائع کرنے کی وفاقی کی درخواست مسترد کر دی۔
نوازطلبی اشتہار

مزید :

صفحہ اول -