گورنر کی منظوری سے پروفیسر امجد اللہ یونیورسٹی آف کمپیوٹرا نجینئر نگ میں ڈین تعینات 

گورنر کی منظوری سے پروفیسر امجد اللہ یونیورسٹی آف کمپیوٹرا نجینئر نگ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کی منظوری کے بعد پروفیسر ڈاکٹر امجداللہ،پروفیسر شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کو بطور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈکمپیوٹر انجینئرنگ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر امجد کوتین سال کی مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا نے جاری کردیا ہے۔انہوں نے بطور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈکمپیوٹر انجینئرنگ یو ای ٹی پشاور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ بطور سینئر پروفیسرانکی خدمات تحقیق و اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں قابل ستائش ہیں۔انہوں نے 2010میں یو ای ٹی پشاور سے الیکٹریکل انجینئرنگ (پاؤر) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور 2014میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے۔واضح رہے کہ پروفیسر امجد اللہ نے 2002میں جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکہ سے کمپیوٹر سیکورٹی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ پروفیسر امجد ساڑھے تین سال کیلئے پیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر رہ چکے ہیں جبکہ چار سال سے زائد عرصے کیلئے انجینئرنگ یونیورسٹی کوہاٹ کیمپس کے کورڈینئیٹر اور چئیرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئر نگ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر امجد اللہ نے بطور ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈکمپیوٹر انجینئرنگ کا چارج سنھبالنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ یونیورسٹی رولز کے مطابق طلباء،فیکلٹی اور ایڈمینسٹریشن کے مسائل کو حل کرنا انکی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اورہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا انکو بطور  ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈکمپیوٹر انجینئرنگ تعینات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔