ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی نے 253ادویات کی قیمتوں میں 35فیصد تک اضافہ کر دیا 

ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی نے 253ادویات کی قیمتوں میں 35فیصد تک اضافہ کر دیا 

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک بار پھر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پچھلے ایک ماہ میں دو مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اس بار 253 ادویات کی قیمتوں میں 22% سے 35% تک اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق کینسر، دل، شوگر، معدہ، دماغ، ٹی بی، جلد، ویکسین انفلوئنزا، جوڑوں کے درد سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے منظر عام پر آنے والے نوٹیفکیشن پر 5 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ خیال رہے پچھلے مہینے 17 ستمبر کی تاریخ کا نوٹیفکیشن 29 ستمبر کو منظر عام پر آیا تھا۔ مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق 94 ادویات کی قیمتوں میں 510% تک اضافہ کیا گیا تھا۔ادھر ترجمان وزارت قومی صحت نے ادویات قیمتوں میں اضافے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے ادویات کی قیمتوں میں تاحال کوئی اضافہ نہیں ہوا، دواں کی قیمتوں میں اضا فے کی خبرمیں صداقت نہیں۔یاد رہے گذشتہ ماہ ہ ڈریپ نے94 اہم دواں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیدیا اور کہا حکومت قیمتیں بڑھانے کے معاملے پر دباؤ میں نہیں آئی، اہم ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

ادویات قیمت اضافہ

قیمتوں اضافہ 

مزید :

صفحہ اول -