نوازشریف کے اسرائیلی لابی سے رابطوں کی رپورٹس موجود ہیں،اعجاز شاہ 

   نوازشریف کے اسرائیلی لابی سے رابطوں کی رپورٹس موجود ہیں،اعجاز شاہ 

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کے اسرائیلی لابی سے رابطوں کی رپورٹس موجود ہیں،وہ سی پیک اور پاکستان مخالف بھارتی بیانیے کو پروموٹ کر رہے ہیں،حالیہ دہشتگردی کے پیچھے بھی نوازشریف کا ہاتھ ہے،وہ وزارت عظمیٰ کے دور سمیت جب بھی مشکل میں ہوتے ہیں ملک میں دہشتگردی اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ میں اضافہ ہوجاتا ہے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ریاست مخالف بیانیے میں نوازشریف کے جرم میں شریک نہیں ہیں۔پیر کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ میرے دو بھائی کورونا وائرس کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوگئے،کورونا وباء کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے،خطرہ ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی نئی لہر کے خدشے کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کو جلسے جلوس نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔گوجرانوالہ جلسے میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔اعجاز شاہ نے کہا کہ اگر عوام کو معلوم ہوتا کہ نوازشریف اس قدر ملک کے خلاف بیانیہ پیش کریں گے تو آدھا سٹیڈیم بھی نہ بھرسکتا۔نوازشریف آئین کی سنگین خلاف ورزی کر رہے ہیں،اگر ان کا یہی بیانیہ جاری رہا تو مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی اورکارکنان بھی ان کاساتھ نہیں دیں گے۔

 اعجاز شاہ 

مزید :

صفحہ اول -