مزارقائد اعظم  ؒ تو ہماری سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہونا چاہیے

  مزارقائد اعظم  ؒ تو ہماری سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہونا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سوال میں ہی جواب بھی موجود ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ ایک قد آور سیاسی شخصیت تھے اور ان کی سیاست کی وجہ سے ہی تو پاکستان وجود میں آیا، اگر ان کے مزار پر کوئی سیاسی کارکن جا کر اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ہم ملک و قوم کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور سیاسی رول ادا کرینگے تو اس میں کون سی ایسی بات ہے جس پر اعتراض کیا جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا بانی پاکستانؒ کا مزار تو ہماری سیاسی سرگرمیوں کا مر کز ہونا چاہئے، ان کے مزار سے تو سیاسی کارکنوں کو رہنمائی ملتی ہے اور ایک جوش و جذبہ ملتا ہے کہ کس طرح سے ہم نے بانی پاکستان ؒکے وطن کو ترقیوں پر لیکر جانا ہے،کیپٹن (ر) صفدر کو بنیا د بنا کر حکومت نے دراصل اپوزیشن اتحاد کو توڑنے کی ایک سازش رچائی ہے، اپوزیشن کا اتحاد حکومت سے ہضم نہیں ہورہا، اسلئے حکومت اس قسم کی حرکتوں پر اتر آئی ہے۔
کائرہ

مزید :

صفحہ اول -