ہنگو،دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار
ہنگو (بیورورپورٹ) ہنگوتھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائیاں دوہرے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتارجبکہ علاقہ گل باغ میں چھاپوں کیدوران2 منشیات فروش ملزمان کوبھی حراست میں لے لیاگیاہے منشیات فروش ملزمان کے قبضے سے منشیات رقم ریزگاری اوراسلحہ بھی برامدکرلیاگیاہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو شاہداحمدخان کی خصوصی ہدایات پراورڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرخان کی نگرانی میں تھانہ سٹی ایس ایچ اوانسپکٹرولایت خان نیپولیس نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے ٹھکانوں پرچھاپوں کیدوران دوہر ے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سمیت 2منشیات فروش ملزمان کوگرفتارکرلیاہے اشتہاری ملزم ہارون رشیدولدجان محمدسکنہ محلہ الشیراوی گزشتہ اٹھارہ سال سے تھانہ سٹی پولیس کودوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھاجس کوچھاپہ مارکاروائی کیدوران حراست میں لے لیاگیاہے جبکہ خفیہ ذرائع سے موصول انفارمیشن پرعلاقہ گل باغ میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پرچھاپوں کیدوران 2منشیات فروش ملزمان محمودخان ولدجنت خان اورفیض اللہ ولدراوف خان سکنان گل باغ کوگرفتارکرلیاگیاہے منشیات فروش محمودخان کے قبضے سے 1090گرام چرس اور2060روپے رقم ریزگاری جبکہ منشیات فروش فیض اللہ ولدراوف کے قبضے سے1110گرام چرس'260گرام ہیروئین اور1عددریپیٹربرامدکرکے قبضے میں لے لیاگیاہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوشاہداحمدخان نے اس کامیاب کاروائی پر پولیس فورس کو شاباش دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کی تلقین کی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کسی بھی خلاف قانون حرکت یا سازش پر پولیس کو اطلاع دیں۔