بانی پاکستان ؒکے مزار کوذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنا غلط

بانی پاکستان ؒکے مزار کوذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنا غلط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے جس طرح سے بانی پاکستان ؒکے مزار کے تقدس کو پامال کیا اس کے بعد ان پر مقدمہ ہی بنتا تھا،سندھ پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ قائم کرکے ایک اچھی مثال قائم کی ہے ہمیں اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کیلئے بانی پاکستان ؒکے مزار کو استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا جو کچھ کیپٹن (ر)صفدر نے مزار قائدؒ پر کیا اس سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں یہ لوگ اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے اس حد تک چلے جائیں گے اس کے بارے میں شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا، پی ڈی ایم کرپشن بچاؤ اتحاد بن چکا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف حکومت کو ڈی ریل کرکے اپنے خلاف ہونیوالی نیب کی تحقیقات کو رکوانا ہے مگر یہ لوگ جو مرضی کر لیں ان کو لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑے گا۔
حلیم عادل شیخ

مزید :

صفحہ اول -