لحد قائد ؒ پر سیاست غلط، مزار پر صرف دعا مغفرت مانگی جا سکتی ہے
جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ مزاروں اور قبروں کے تقدس اور احترام کا ہمارے اسلام میں ایک واضح حکم اور نظام موجود ہے اور ہم سب کو اس حکم پر عمل کرنا چاہیے اور جہاں پر کوئی قبر یا مزار ہو وہاں بلندی درجات اور مغفرت کی دعا مانگنے کے سوا ہمیں کوئی اور سیاسی نعرہ لگانے سے گریز کرنا چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہا ر خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو مان لینا چاہئے عین لحد بانی پاکستانؒ کیساتھ کھڑے ہو کر سیاسی نعرے بازی کرکے انہوں نے بڑی غلطی کی ہے اور اگر وہ اپنی غلطی تسلیم کر لیتے ہیں تو پھر ہمیں اس ایشو کو مزید سیاسی ایشو بنانے سے گریز کرنا چاہئے، آئندہ کیلئے خیال رکھنا چاہئے کہ اتنا بڑا قائد اعظم ؒکا مزار ہے اگر آپ نے کوئی سیاسی نعر ے بازی کرنی ہے تو پھر عین مزار کی بجائے باہر کے احاطے اور گراؤنڈ کواس مقصد کیلئے استعمال کیا جائے۔
فرید پراچہ