مزارقائداعظم ؒ پر تحفظ وطن کیلئے عزم  کا اعادہ کرنے میں کوئی حر ج نہیں 

مزارقائداعظم ؒ پر تحفظ وطن کیلئے عزم  کا اعادہ کرنے میں کوئی حر ج نہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ تبدیلی سرکار درحقیقت اپوزیشن کو کسی نہ کسی حیلے اور بہانے سے جیلوں میں بند کرنا چاہتی ہے، مزار قائد ؒپر نعرے بازی کو بنیاد بنا کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنا حکومت کی اسی پالیسی کا ایک حصہ ہے،پوری قوم جانتی ہے کہ اسی مزار قائد پر عمران خان کے ماضی کے جلسوں میں ان کے کارکن کیا کچھ نہیں کرتے رہے ہیں، اس کی ویڈیوز بھی چینل والوں کے پاس موجود ہوں گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،انہوں نے کہا کیا ماضی میں مزار قائدؒکی گراؤنڈ میں عمران خان نے جلسہ نہیں کیا تھا بلکہ کون سی ایسی جماعت ہے جس نے جناح گراؤنڈ میں جلسہ نہیں کیا ہو گا، بانی پاکستان ہم سب کے سیاسی رہنما ہیں اگر ہم ان کے مزار پر جا کر اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ہم ان کے بنائے ہوئے وطن کی حفاظت کیلئے جدوجہد کریں گے تواس میں کون سی ایسی بات ہے جس پر اعتراض کیا جاسکتاہے۔
حافظ حسین

مزید :

صفحہ اول -