کشمیر پاکستان کی زندگی اور روح کی حیثیت رکھتا ہے،چودھری محمد سرور

  کشمیر پاکستان کی زندگی اور روح کی حیثیت رکھتا ہے،چودھری محمد سرور

  

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ مادرِ ملت فاطمہ جناح نے کہا تھا کہ کشمیر دفاعی نقطہ نگاہ سے پاکستان کی زندگی اور روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موضع رکن آباد میں قائم جموں ہاؤس میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق، سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود چودھری، رہنما تحریک انصاف عمرڈار، سابق ایم ایل ایز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری مقبول احمد اور ساحبزادہ حامد رضا کے علاو ہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداران اور کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ کشمیری عوام پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں جو ایک ہاتھ میں کشمیراور دوسرے ہاتھ میں پاکستان کا پرچم اٹھائے ہوئے ہیں وہ ان کے اس مٹی سے محبت کا ثبوت ہے،میرا پورا ایمان ہے ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا، کشمیر کی مائیں، بیٹیاں اور بیٹے جو قربانیاں دے رہی ہیں وہ قربانیاں رنگ لائیں گی۔ کشمیر میں قیامت صغری برپا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپین پارلیمنٹ اور برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ 

 چودھری محمد سرور

مزید :

پشاورصفحہ آخر -